Posts

Showing posts from September, 2026

دوست آپ کے شخصیت پر کیسے اثر انداز ہوتے ہیں ؟

 بسم اللہ الرحمن الرحیم دوست انسان کی شخصیت پر کیسے اثر انداز ہوتے ہیں؟ - ایک نفسیاتی تحقیق ازقلم: نوید احمد راہی انسان اکیلا نہیں رہ سکتا، لیکن انسان بنتا بھی اکیلا نہیں ہے۔ آپ کی شخصیت وہ نہیں جو آپ پیدا ہوئے تھے، بلکہ وہ ہے جو آپ کے دوستوں نے آپ کو بنا دیا ہے۔ ماہرین نفسیات کہتے ہیں کہ دوست صرف وقت نہیں گزارتے، وہ آپ کی سوچ، آپ کا کردار اور آپ کا مستقبل بھی بناتے اور بگاڑتے ہیں۔ ہارورڈ کی مشہور تحقیق کہتی ہے کہ انسان ان 5 لوگوں کا مجموعہ ہوتا ہے جن کے ساتھ وہ سب سے زیادہ وقت گزارتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ دوست آپ کی شخصیت کے کون کون سے حصے بدل دیتے ہیں؟ 1۔ بولنے کے انداز: آپ جیسے لوگوں میں بیٹھیں گے ویسا ہی بولنا شروع کر دیں گے۔ اچھے دوستوں کی صحبت میں آپ کی زبان میں شائستگی، نرمی اور دلیل آ جاتی ہے، جبکہ برے دوستوں میں گالی، غیبت اور جھوٹ آپ کی عادت بن جاتا ہے۔ 2۔ لباس اور appearance: انسان وہی پہنتا ہے جو اس کے دوست پہن کر اسے سراہتے ہیں۔ اگر آپ کے دوست صاف ستھرے اور باوقار لباس والے ہوں گے تو آپ بھی اپنی شخصیت پر توجہ دیں گے، ورنہ بکھرے رہنا آپ کو نارمل لگے گا۔ 3۔ عادات: عادت متعدی...

جان بوجھ کر مسج کا جواب ڈیلے کرنا

 بسم اللہ الرحمن الرحیم میسج میں ڈیلے کرنا اور حوصلہ شکنی کرنا - ایک نفسیاتی اور معاشرتی تحقیق ازقلم: نوید احمد راہی آج کے ڈیجیٹل دور میں میسج کا جواب دینا صرف ایک عادت نہیں، بلکہ آپ کے اخلاق اور تربیت کا آئینہ ہے۔ بہت سے لوگ جان بوجھ کر دو طرح کا رویہ اختیار کرتے ہیں۔ 1۔ میسج میں جان بوجھ کر ڈیلے کرنا ماہرین نفسیات اسے Power Play کہتے ہیں۔ اس کی چند وجوہات ہیں: الف) خود کو اہم ثابت کرنا: کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اگر میں فوراً جواب دے دوں گا تو میری قدر کم ہو جائے گی۔ وہ جان بوجھ کر سین کر کے گھنٹوں بعد جواب دیتے ہیں تاکہ دوسرے پر اپنی برتری ثابت کریں۔ ب) دلچسپی کا فقدان: جو شخص آپ کو اہمیت دیتا ہے وہ کبھی آپ کا میسج گھنٹوں تک pending نہیں رکھتا۔ تحقیق کہتی ہے کہ انسان اس چیز کے لیے ہمیشہ وقت نکال لیتا ہے جسے وہ اہم سمجھتا ہے۔ ج) نفسیاتی الجھن: کچھ لوگ ہر بات کا جواب سوچ سوچ کر نہیں دے پاتے، لیکن یہ تعداد بہت کم ہے۔ اسلامی نقطہ نظر: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام کا جواب فوراً دینے کا حکم دیا۔ آج کا میسج بھی اسی سلام اور کلام کی ایک شکل ہے۔ کسی کو جان بوجھ کر انتظار میں رکھنا ...

جب قریب کے لوگ خاموش ہو جائیں

 جب قریب کے لوگ خاموش ہو جائیں: مقصد، مزاحمت اور کامیابی کا نفسیاتی سفر ​ازقلم: نوید احمد راہی ​کیا آپ کی زندگی میں کبھی ایسا ہوا ہے کہ جیسے ہی آپ نے ترقی کی راہ پر پہلا قدم رکھا، آپ کے اپنے اور قریبی لوگ اچانک خاموش ہو گئے؟ اگر آپ اس تجربے سے گزر رہے ہیں، تو آپ کو مبارک ہو! یہ اس بات کا روشن ثبوت ہے کہ آپ کسی بڑی منزل کے مسافر ہیں، آپ کے اندر کچھ بڑا کرنے کا شرر موجود ہے اور آپ کامیابی کی اس سرحد میں داخل ہو چکے ہیں جہاں عام لوگوں کا دم گھٹنے لگتا ہے۔ ​یہ انسانی معاشرے کا ایک عجیب اور الم ناک الٹیما (Paradox) ہے۔ جب آپ وقت ضائع کر رہے ہوتے ہیں، فضولیات میں الجھے ہوتے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کو زنگ لگا رہے ہوتے ہیں، تو یہی لوگ آگے بڑھ کر آپ کو تھپکی دیتے ہیں، آپ کی ہر بے مقصد بات پر داد دیتے ہیں اور انتہائی "مخلص" نظر آتے ہیں۔ لیکن جیسے ہی آپ اپنی زندگی کا رخ بدلتے ہیں، کسی مثبت اور با مقصد کام کا آغاز کرتے ہیں، تو اچانک ان کے چہروں کے زاویے بدل جاتے ہیں۔ ان کا رویہ ایسا ہو جاتا ہے جیسے آپ نے کوئی بڑا جرم کر دیا ہو۔ ​اس کے نتیجے میں ہوتا یہ ہے کہ ایک عام انسان بیرونی دباؤ اور ا...

چھ ماہ کی مختصر کہانی

چھ ماہ کی مختصر کہانی ہر بڑی چیز قربانی مانگتی ہے ازقلم: نوید احمد راہی ایک دن میں گھر سے مدرسہ ڈھونڈنے کے لیے نکلا۔ میں نے اپنا بسترہ ایک شخص کے پاس امانت کے طور پر رکھا اور کہا کہ واپسی پر ساتھ لے جاؤں گا۔ پھر میں اکیلا ہی ایک اجنبی علاقے کی طرف نکل پڑا۔ مدرسے سے تقریباً 400 میٹر کے فاصلے پر جب میں گاڑی سے اترا تو میرا پاؤں پھسلا اور میں گوبر کے ایک گڑھے میں جا گرا۔ وہ بھینسوں کے گوبر کو جمع کرنے کے لیے بنایا گیا کھیت نما گڑھا تھا جو تقریباً دو میٹر گہرا تھا، میں اس میں گردن تک ڈوب گیا۔ بڑی مشکل سے میں اس سے نکلا۔ نکلنے کے بعد میں نے ایک ساتھی کو واٹس ایپ پر پیغام کیا اور مزاح کے طور پر اپنی تصویر بھی بھیجی۔ میں نے انہیں سارا واقعہ سنایا تو وہ بھی ہنس پڑے۔ میں نے کہا، خیر، ہر بڑی چیز قربانی مانگتی ہے، تو انہوں نے مجھے مزید حوصلہ دیا۔ داخلہ لینے کے بعد جب میں واپس تیمرگرہ اڈہ مردان پہنچا تو ان کا فون آیا کہ وہ ہاسٹل گیا ہوا ہے۔ چونکہ گاؤں میں ، میری چند افراد کے ساتھ اٹھک بھٹک تھا ، جس میں وہ بھی شامل تھا، میں نے کہا میں آ رہا ہوں۔ جب میں تالاش پہنچا تو رات کی تاریکی چھا چکی تھی۔ میرے...

زندگی میں ہر شخص بہت پیارا ہے

 ​زندگی میں ہر شخص بہت پیارا، زبردست، خوش اخلاق اور اہم معلوم ہوتا ہے... لیکن یہ سب صرف تب تک ہے: ​جب تک آپ ان کے ساتھ مل کر کوئی سفر نہ کریں۔ ​جب تک آپ ان پر کوئی تنقید نہ کریں۔ ​جب تک آپ ان کے مزاج یا مرضی کے خلاف کوئی بات نہ کریں۔ ​اور جب تک ان کی آپ سے کوئی نہ کوئی امید یا مفاد وابستہ ہو... ​زندگی میں کبھی بھی کسی انسان کے بارے میں حتمی رائے قائم نہ کریں، جب تک کہ آپ ان تمام مراحل سے نہ گزر چکے ہوں۔ کسی کی اتنی بےجا تعریف بھی نہ کریں کہ کل کو آپ کو اپنے ہی کہے پر پچھتانا پڑے۔ ​میرا مقصد ہرگز یہ نہیں کہ آپ کے دل میں کسی انسان کے بارے میں بدگمانی پیدا ہو، بلکہ مقصد صرف یہ ہے کہ کسی پر اندھا اور وہمی اعتبار نہ کریں۔ کیونکہ ایسا اعتبار ٹوٹنے پر آپ باقی تمام انسانوں سے بھی بدظن ہو سکتے ہیں۔ ازقلم: نوید احمد راہی

اپنے آپ کو ہارنا بھی سکھائیں

 اپنے آپ کو ہارنا بھی سکھائیں، کیونکہ جو ہار کو قبول کرنا جانتا ہے وہی اصل جیت حاصل کر سکتا ہے۔ چیمپئن ہار سے سیکھتا ہے۔ جب وہ ہارتا ہے تو دل برداشتہ نہیں ہوتا، بلکہ وہ اپنی غلطیوں کا جائزہ لیتا ہے۔ انسان ایک دن میں تقریباً 65 ہزار فیصلے کرتا ہے۔ لیکن سب سے بہتر فیصلہ کون سا ہوتا ہے؟ پتہ ہے آپ کو؟   سب سے بہتر فیصلہ وہ ہوتا ہے جو انسان غلطی کے بعد کرتا ہے۔ کیونکہ اس کے ساتھ تجربہ، مار، اور تکلیف جڑی ہوتی ہے۔ جب آپ غلطی کرتے ہیں اور آپ کو تکلیف ملتی ہے، تو اسی تکلیف سے دانش، عقل اور تجربہ ملتا ہے۔   یہ اصل میں عقل کی قیمت ہوتی ہے جو آپ نے ادا کی ہے۔ _ازقلم: نوید احمد راہی_

قرآن مجید کی ایک ایسی ایت

 ​قرآنِ مجید کی ایک ایسی آیت (سورۃ ق: 16) جس نے بڑے بڑے صوفیاء، مفکرین اور جدید سائنسدانوں (خاص طور پر نیورولوجسٹس اور کوانٹم فزسسٹس) کو گہرے تفکر میں ڈال دیا ہے۔ ​یہ آیت انسان کے وجود، اس کی روح اور اللہ کے ساتھ اس کے راست (Direct) تعلق کا عظیم الشان اعلان ہے: ​"وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ وَنَعْلَمُ مَا تُوَسْوِسُ بِهِ نَفْسُهُ ۖ وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ" (اور بے شک ہم ہی نے انسان کو پیدا کیا ہے اور ہم جانتے ہیں جو وسوسہ اس کا نفس اس کے اندر پیدا کرتا ہے، اور ہم اس کی شہ رگ سے بھی زیادہ اس کے قریب ہیں۔) ​1- "حَبْلِ الْوَرِيدِ" کیا ہے؟ میڈیکل سائنس کے مطابق انسان کی گردن میں خون کی اہم رگیں (Carotid Arteries اور Jugular Veins) موجود ہوتی ہیں جو دل سے دماغ تک آکسیجن زدہ خون کی فراہمی اور واپسی کا نظام چلاتی ہیں۔ اگر ان رگوں کا رابطہ چند سیکنڈز کے لیے بھی منقطع ہو جائے تو انسان کی زندگی کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔ یہ رگیں انسان کی مادی زندگی کی اصل ڈور ہیں۔ ​2- گہری تشریح اور حکمت اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے انسان کی تنہائی اور خوف کا مداوا فرمایا ...

کامیابی کے 20 پہلوؤں

کامیابی کے بیس پہلوؤں 1. کامیابی کی راہ میں پہلا قدم ہمیشہ یہ فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ آپ ناکامی سے نہیں ڈریں گے۔  2. کامیابی کے لئے جو کچھ ضروری ہے، وہ ہے ایک خواب، ایک وژن اور دن رات ایک کر دینے والی محنت۔  3. جو لوگ کچھ بننے کے خواب دیکھتے ہیں وہ رات کو نہیں دن میں دیکھتے ہیں، ایسے خواب جو آنکھوں کو سونے نہیں دیتے۔  4. کامیابی وہ نہیں جو آپ کے پاس ہے، کامیابی وہ ہے جو آپ بنتے ہیں۔  5. مشکلات میں پرسکون رہنا کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے۔  6. کامیابی کا اصل راز ثابت قدمی ہے، اس کے بغیر کچھ بھی ممکن نہیں۔  7. ہر بڑی کامیابی کے پیچھے بڑی قربانیاں چھپی ہوتی ہیں۔  8. کامیابی اکثر ان لوگوں کے پاس آتی ہے جو جانتے ہیں کہ ناکامی کیا ہوتی ہے۔  9. کامیابی کو اپنے پاس روکنے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ ہمیشہ مزید سیکھنے کے لئے تیار رہیں۔  10. جو شخص دوسروں کی کامیابی میں خوشی محسوس کرتا ہے، وہی اصل میں کامیاب شخص ہوتا ہے۔  11. کامیابی اور ناکامی دونوں ہی زندگی کے استاد ہیں، دونوں سے سیکھیں۔  12. اپنے جذبات کو کنٹرول کرنا سیکھیں، یہ کامیابی کی کلید ہے۔ ...

آپ کا ذھن ایک خالی کھیت ہے

 آپ کا ذہن خالی کھیت کی مثل ہے، اس میں جیسا بیج بوئیں گے اسی معیار کی فصل حاصل ہوگی۔ انسان کا ذہن پیدائشی طور پر خالی نہیں، بلکہ زرخیز ہوتا ہے۔ یہ وہ کھیت ہے جو کبھی بنجر نہیں ہوتا، اس میں ہر بیج اگتا ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ آپ اس میں کیا بوتے ہیں۔ اگر آپ اس میں روز خوف کا بیج بوئیں گے کہ "میں ناکام ہو جاؤں گا، لوگ کیا کہیں گے، میرا نصیب ہی خراب ہے" تو یہ کھیت آپ کو وہی فصل دے گا۔ آپ کی سوچ ویسی، آپ کے فیصلے ویسے، اور آپ کی زندگی ویسی۔ اور اگر اسی کھیت میں آپ امید کا بیج بو دیں کہ "میں کر سکتا ہوں، اللہ میرے ساتھ ہے، آج مشکل ہے تو کل آسانی ہے" تو یہی کھیت آپ کو حوصلہ، ہمت اور کامیابی کی فصل دے گا۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہم اپنے کھیت کی رکھوالی نہیں کرتے۔ ہم ہر کسی کو اس میں بیج پھینکنے کی اجازت دے دیتے ہیں۔ ٹی وی، سوشل میڈیا، منفی دوست، فضول خبریں، غیبت، حسد - یہ سب آ کر ہمارے ذہن کے کھیت میں جھاڑیوں کے بیج پھینک جاتے ہیں۔ پھر ہم شکایت کرتے ہیں کہ دل کو سکون نہیں، نیند نہیں آتی، زندگی میں بے برکتی ہے۔ سکون کیسے آئے؟ کھیت تو کانٹوں سے بھر چکا ہے۔ تو کرنا کیا ہے؟ 1. بیج کا انت...

ناکامی: ایک طاقتور ہتھیار بن سکتی ہے ✌️ ایک نیا ہتھیار ​زندگی کی جنگ میں کبھی کبھی تیر ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی درمیان سے ٹوٹ جاتا ہے۔ بظاہر یہ ایک ناکامی نظر آتی ہے، ایک ایسا لمحہ جہاں لگتا ہے کہ کھیل ختم ہو گیا اور ہماری تمام تر محنت ضائع ہو گئی۔ لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ ​ٹوٹنا دراصل ختم ہونا نہیں، بلکہ ایک نئی شروعات ہے۔ جب ایک پرانی سوچ یا پرانی حکمت عملی ناکام ہوتی ہے، تو وہ ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ اگلی بار نشانہ کیسے باندھنا ہے۔ ناکامی ہمیں ہماری خامیاں دکھاتی ہے، ہمیں مزید مضبوط بناتی ہے، اور ہمارے اندر صبر و برداشت کی وہ صلاحیت پیدا کرتی ہے جو کامیابی کی پہلی شرط ہے۔ ​اگر آپ بھی زندگی میں کسی ایسے ہی موڑ پر کھڑے ہیں جہاں لگتا ہے کہ آپ کا تیر ٹوٹ چکا ہے، تو یاد رکھیں کہ یہ اختتام نہیں ہے۔ ناکامی کو اپنا خوف بنانے کے بجائے اسے ایک طاقتور ہتھیار بنائیں۔ اپنی غلطیوں سے سیکھیں، خود کو دوبارہ سنبھالیں اور ایک نئے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں۔ جو انسان اپنی ناکامیوں کو اپنی طاقت بنا لیتا ہے، اسے دنیا کی کوئی طاقت ہرانے میں کامیاب نہیں ہو سکتی۔ ازقلم نوید احمد راہی

گھر کا مثالی فرد کیسے بنیں؟ از قلم: نوید احمد راہی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "خيركم خيركم لأهله، وأنا خيركم لأهلي" ترجمہ: تم میں سے بہترین وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے لیے بہترین ہو، اور میں اپنے گھر والوں کے لیے تم سب سے بہترین ہوں۔ معاشرے میں انسان کی اصل قدر و قیمت تب بنتی ہے جب اسے اس کے اپنے گھر میں عزت اور ویلیو دی جائے۔ باہر کی دنیا میں آپ کتنے ہی کامیاب کیوں نہ ہوں، اگر گھر میں آپ کی بات کی وقعت نہیں تو آپ کی شخصیت ادھوری ہے۔ یہ بات میں اپنے ذاتی تجربے، مشاہدے اور دانشوروں کی کتب کے مطالعے کی روشنی میں آپ سے شیئر کر رہا ہوں۔ بعض اوقات ہم گھر میں کسی کی اصلاح کرنا چاہتے ہیں، بھلائی کرنا چاہتے ہیں، لیکن تجربے کی کمی اور غلط طریقہ کار کی وجہ سے ہم اپنی ہی ورتھ گرا دیتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ ہم اپنے گھر کے مثالی فرد کیسے بنیں؟ اس کا جواب آپ کے گھر میں آپ کے مقام پر منحصر ہے۔ 1. اگر آپ گھر میں چھوٹے ہیں تو: آپ کی سب سے بڑی ذمہ داری ادب ہے۔ ادب کے دامن کو مضبوطی سے تھام لیں۔ ماننے والے بن جائیں، بحث کرنے والے نہیں۔ چھوٹا بن کر رہنے میں ہی بڑا بننے کا راز ہے۔ جب بڑے آپ کو فرمانبردار دیکھیں گے تو خود بخود آپ پر اعتماد اور محبت بڑھے گی اور آپ کی رائے کی اہمیت بھی بڑھ جائے گی۔ 2. اگر آپ گھر کے ذمہ دار فرد، بڑے بھائی یا سربراہ ہیں تو: یہ آپ کے لیے سب سے بڑا چیلنج اور امتحان ہے۔ آپ کو لیڈر بننا ہے، آمر نہیں۔ آپ نے اس گھر کی گاڑی کو کم خرچ، کم وقت میں، محبت کے ساتھ آگے لے کر جانا ہے۔ اس کے لیے چند اصول ہمیشہ یاد رکھیں: پہلا اصول: انصاف کریں گھر میں انصاف قائم کریں۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا قول ہے کہ گھر انصاف سے چلتے ہیں۔ سب بچوں، بہن بھائیوں میں برابری رکھیں۔ کسی ایک کی طرف داری دوسروں میں حسد پیدا کرتی ہے۔ دوسرا اصول: ڈکٹیٹر نہ بنیں اگر گھر کے لوگ صرف آپ کے خوف سے آپ کی عزت کرتے ہیں تو یہ عزت نہیں، یہ خطرہ ہے۔ مارنے، ڈانٹنے اور غصے سے بات بنتی نہیں، بگڑتی ہے۔ نفسیات کہتی ہے کہ یہ Z جنریشن مار سے نہیں، دلیل سے مانتی ہے۔ یہ سوشل میڈیا کا دور ہے، ہر شخص سیانا ہے۔ آپ زبردستی کسی کو راہِ راست پر نہیں لا سکتے۔ آج کے دور میں بات دلیل، نرمی اور محبت سے منوائی جاتی ہے۔ تیسرا اصول: قول و فعل میں تضاد نہ رکھیں وہ کام خود کبھی نہ کریں جس سے آپ اپنے چھوٹوں کو روک رہے ہوں۔ اگر آپ خود جھوٹ بولیں گے اور بچوں کو سچ کا درس دیں گے تو اس کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔ آپ کا عمل آپ کی سب سے بڑی نصیحت ہے۔ چوتھا اصول: ان کی زندگی میں حقیقی دلچسپی لیں ان سے پوچھیں کہ ان کے دوست کون ہیں؟ وہ کس کے ساتھ اٹھتے بیٹھتے ہیں اور کیوں؟ ان کا خواب کیا ہے؟ وہ کیا بننا چاہتے ہیں؟ ان کی حوصلہ افزائی کریں، ان کے خوابوں کو سپورٹ کریں۔ نفسیاتی طور پر جب انسان کو یہ احساس ہو کہ اسے سنا جا رہا ہے، تو وہ آپ کے قریب ہو جاتا ہے۔ پانچواں اصول: وقت دیں اور موبائل سے بچیں گھر والوں کے لیے خاص وقت نکالیں۔ ان کے سامنے ہر وقت موبائل فون کا استعمال نہ کریں۔ آپ کی توجہ ہی آپ کی محبت کا ثبوت ہے۔ چھٹا اصول: مثالی کردار بنیں 1. دین کی پابندی کریں۔ نماز اور اخلاق میں سب سے آگے رہیں۔ 2. اپنا کام خود کریں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ذاتی کام خود کیا کرتے تھے۔ کسی پر حکم نہ چلائیں اور ہر وقت اپنی خدمت نہ لیں۔ 3. کوئی بھی کام شروع کرنے سے پہلے گھر والوں سے مشورہ کر لیں۔ مشورے سے محبت بڑھتی ہے اور فیصلے میں برکت ہوتی ہے۔ 4. خوش اخلاق اور نرم مزاج رہیں۔ اپنے سے بڑوں کا انتہائی ادب کریں تاکہ چھوٹے آپ سے سیکھیں۔ 5. میانہ روی اختیار کریں۔ نہ زیادہ کنجوس بنیں اور نہ فضول خرچ۔ 6. ایک اہم اصول: اپنے دوستوں کی باتیں گھر میں اور گھر کی باتیں دوستوں میں نہ کریں۔ یہی گھر کے راز اور عزت کی حفاظت ہے۔ خلاصہ: مثالی فرد وہ نہیں جو گھر پر حکومت کرے، بلکہ وہ ہے جو گھر کی خدمت کرے۔ آپ خود ایک نمونہ بن جائیں، گھر والے خود بخود آپ جیسا بننے کی کوشش کریں گے۔