زندگی میں ہر شخص بہت پیارا ہے
زندگی میں ہر شخص بہت پیارا، زبردست، خوش اخلاق اور اہم معلوم ہوتا ہے... لیکن یہ سب صرف تب تک ہے:
جب تک آپ ان کے ساتھ مل کر کوئی سفر نہ کریں۔
جب تک آپ ان پر کوئی تنقید نہ کریں۔
جب تک آپ ان کے مزاج یا مرضی کے خلاف کوئی بات نہ کریں۔
اور جب تک ان کی آپ سے کوئی نہ کوئی امید یا مفاد وابستہ ہو...
زندگی میں کبھی بھی کسی انسان کے بارے میں حتمی رائے قائم نہ کریں، جب تک کہ آپ ان تمام مراحل سے نہ گزر چکے ہوں۔ کسی کی اتنی بےجا تعریف بھی نہ کریں کہ کل کو آپ کو اپنے ہی کہے پر پچھتانا پڑے۔
میرا مقصد ہرگز یہ نہیں کہ آپ کے دل میں کسی انسان کے بارے میں بدگمانی پیدا ہو، بلکہ مقصد صرف یہ ہے کہ کسی پر اندھا اور وہمی اعتبار نہ کریں۔ کیونکہ ایسا اعتبار ٹوٹنے پر آپ باقی تمام انسانوں سے بھی بدظن ہو سکتے ہیں۔
ازقلم: نوید احمد راہی
Comments
Post a Comment