کامیابی کے 20 پہلوؤں
کامیابی کے بیس پہلوؤں
1. کامیابی کی راہ میں پہلا قدم ہمیشہ یہ فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ آپ ناکامی سے نہیں ڈریں گے۔
2. کامیابی کے لئے جو کچھ ضروری ہے، وہ ہے ایک خواب، ایک وژن اور دن رات ایک کر دینے والی محنت۔
3. جو لوگ کچھ بننے کے خواب دیکھتے ہیں وہ رات کو نہیں دن میں دیکھتے ہیں، ایسے خواب جو آنکھوں کو سونے نہیں دیتے۔
4. کامیابی وہ نہیں جو آپ کے پاس ہے، کامیابی وہ ہے جو آپ بنتے ہیں۔
5. مشکلات میں پرسکون رہنا کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے۔
6. کامیابی کا اصل راز ثابت قدمی ہے، اس کے بغیر کچھ بھی ممکن نہیں۔
7. ہر بڑی کامیابی کے پیچھے بڑی قربانیاں چھپی ہوتی ہیں۔
8. کامیابی اکثر ان لوگوں کے پاس آتی ہے جو جانتے ہیں کہ ناکامی کیا ہوتی ہے۔
9. کامیابی کو اپنے پاس روکنے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ ہمیشہ مزید سیکھنے کے لئے تیار رہیں۔
10. جو شخص دوسروں کی کامیابی میں خوشی محسوس کرتا ہے، وہی اصل میں کامیاب شخص ہوتا ہے۔
11. کامیابی اور ناکامی دونوں ہی زندگی کے استاد ہیں، دونوں سے سیکھیں۔
12. اپنے جذبات کو کنٹرول کرنا سیکھیں، یہ کامیابی کی کلید ہے۔
13. ہر دن کو ایک نیا موقع سمجھیں؛ کامیابی آپ کے انتظار میں ہے۔
14. کامیابی کے لیے رسک لینا پڑتا ہے، ڈرنے والے کبھی مکمل کامیاب نہیں ہوتے۔
15. جب تک آپ خود پر یقین نہیں کرتے، کامیابی آپ کے قدم نہیں چوم سکتی۔
16. کامیابی کی اصل مٹھاس اُس وقت محسوس ہوتی ہے جب آپ کے دشمن بھی آپ کی تعریف کریں۔
17. آپ کی کامیابی آپ کے عزم کی قوت میں پوشیدہ ہے۔
18. کامیابی کے لئے جتنا بڑا خواب دیکھو گے، اتنی ہی محنت کرنی پڑے گی۔
19. کامیابی کی طرف پہلا قدم بہادری سے ناکامی کا سامنا کرنا ہے۔
20. کامیابی وہ نہیں جو آپ نے حاصل کی، کامیابی وہ ہے جو آپ نے دوسروں کو دی۔
مرتب کردہ نوید احمد راہی
Comments
Post a Comment