اپنے آپ کو ہارنا بھی سکھائیں

 اپنے آپ کو ہارنا بھی سکھائیں، کیونکہ جو ہار کو قبول کرنا جانتا ہے وہی اصل جیت حاصل کر سکتا ہے۔


چیمپئن ہار سے سیکھتا ہے۔ جب وہ ہارتا ہے تو دل برداشتہ نہیں ہوتا، بلکہ وہ اپنی غلطیوں کا جائزہ لیتا ہے۔


انسان ایک دن میں تقریباً 65 ہزار فیصلے کرتا ہے۔ لیکن سب سے بہتر فیصلہ کون سا ہوتا ہے؟ پتہ ہے آپ کو؟  

سب سے بہتر فیصلہ وہ ہوتا ہے جو انسان غلطی کے بعد کرتا ہے۔ کیونکہ اس کے ساتھ تجربہ، مار، اور تکلیف جڑی ہوتی ہے۔


جب آپ غلطی کرتے ہیں اور آپ کو تکلیف ملتی ہے، تو اسی تکلیف سے دانش، عقل اور تجربہ ملتا ہے۔  

یہ اصل میں عقل کی قیمت ہوتی ہے جو آپ نے ادا کی ہے۔


_ازقلم: نوید احمد راہی_

Comments

Popular posts from this blog

چھ ماہ کی مختصر کہانی

ناکامی: ایک طاقتور ہتھیار بن سکتی ہے ✌️ ایک نیا ہتھیار ​زندگی کی جنگ میں کبھی کبھی تیر ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی درمیان سے ٹوٹ جاتا ہے۔ بظاہر یہ ایک ناکامی نظر آتی ہے، ایک ایسا لمحہ جہاں لگتا ہے کہ کھیل ختم ہو گیا اور ہماری تمام تر محنت ضائع ہو گئی۔ لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ ​ٹوٹنا دراصل ختم ہونا نہیں، بلکہ ایک نئی شروعات ہے۔ جب ایک پرانی سوچ یا پرانی حکمت عملی ناکام ہوتی ہے، تو وہ ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ اگلی بار نشانہ کیسے باندھنا ہے۔ ناکامی ہمیں ہماری خامیاں دکھاتی ہے، ہمیں مزید مضبوط بناتی ہے، اور ہمارے اندر صبر و برداشت کی وہ صلاحیت پیدا کرتی ہے جو کامیابی کی پہلی شرط ہے۔ ​اگر آپ بھی زندگی میں کسی ایسے ہی موڑ پر کھڑے ہیں جہاں لگتا ہے کہ آپ کا تیر ٹوٹ چکا ہے، تو یاد رکھیں کہ یہ اختتام نہیں ہے۔ ناکامی کو اپنا خوف بنانے کے بجائے اسے ایک طاقتور ہتھیار بنائیں۔ اپنی غلطیوں سے سیکھیں، خود کو دوبارہ سنبھالیں اور ایک نئے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں۔ جو انسان اپنی ناکامیوں کو اپنی طاقت بنا لیتا ہے، اسے دنیا کی کوئی طاقت ہرانے میں کامیاب نہیں ہو سکتی۔ ازقلم نوید احمد راہی

آپ کا ذھن ایک خالی کھیت ہے